ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم وصولی وبال جان بن گئی، ہزاروں کی تعداد میں آئِی ہوئی خواتین مشکلات کا شکار رہیں، ان کیلئے نہ پردے کا انتظام، نہ معقول انتظارگاہ کا بندوبست کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم وصولی کیلئے آئی ہوئی خواتین سسٹم کے فیل ہو جانے پر بے بسی کی تصویر بن کر واپس جانے پر مجبور رہیں۔
