ویب ڈیسک: ضلع کرم میں ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر 3دن سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقے میں تین روز سے احتجاجی دھرنا جاری تھا، اس دوران ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد معاملات معمول پر آ گئے، اور احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا۔
دوسری طرف پولیس نے پاراچنار پریس کلب کے باہر 53 روز سے جاری دھرنا کیمپ اکھاڑ دیا اور اس دوران ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران پولیس دھرنا کیمپ کا سارا سامان بھی ساتھ لے گئی۔
دھرنا منتظمین کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے اور چار روز میں راستے کھولنے کا وعدہ کیا گیا، جس کے بعد سمیر چنار اباد میں تین روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق کیمپ سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ضلع بھر میں پولیس کو مطلوب افراد کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ ضلع کرم میں سات ماہ سے آمد و رفت کے راستے بند ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگوں کو خوراک و علاج کے حصول میں بھی شدید مشکلات درپیش ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تنخوا سید شہاب علی شاہ سمیت اعلی حکام کی پاراچنار امد متوقع ہے ، اس دوران علاقہ میں قیام امن کے لئے مختلف اقدامات کا امکان ہے۔
