کراچی بار نے ہڑتال کر دی

نہروں کا معاملہ شدت اختیار کرگیا، کراچی بار نے ہڑتال کر دی

ویب ڈیسک: نہروں کا معاملہ شدت اختیار کرگیا، کراچی بار نے ہڑتال کر دی جس کی وجہ سے عدالتی کارروائی بھی معطل کر دی گئی۔
سندھ بارکونسل نے نہروں کی تعمیرکے معاملے پرغیرمعینہ مدت کیلئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث سٹی کورٹ میں ہڑتال کے دوران وکلا نےکورٹ کے داخلی دروازے بند کردیے۔
دوسری جانب عدالت کے باہر سائلین کا رش لگ گیا اور عدالتی کارروائی معطل کردی گئی ہے۔ سندھ بار کونسل کے مطابق وکلابرادری کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جنوبی افریقہ میں تقریب کا انعقاد