ویب ڈیسک: ضلع سوات کے علاقے نجیگرام میں گھر کے اندر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کامران نامی نوجوان گھر میں داخل ہوا تو گھر کے سربراہ نے فائرنگ کردی، جس سے نوجوان کامران موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ فائرنگ کرنے والے کا بھائی بھی زد میں اکر جاں بحق ہوگیا۔
گھر کے اندر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہونے لے واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
