ویب ڈیسک: 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ کی تشکیل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر 23 اپریل کو سماعت ہونا تھی، عدالت نے وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے تھے۔
