ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میںسیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ ہوا ہے، اس دوران 2جوان زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل گڑیوم کے علاقے دکی ہندی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کرتے ہوئے پوسٹ کو نشانہ بنایا، حملے میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
وزیرستان میںسیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے میںزخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
