گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے

لکی مروت میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے 6افراد زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکارزخمی جبکہ گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق سرکٹی مچن خیل میں آرمی کی زیر نگرانی اہل علاقہ کی جانب سے جنگل کی کٹائی جاری تھی کہ اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔
جھڑپ کے دوران گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے تین بچوں اور دو خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ۔
آخری اطلاعات آنے تک فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔

مزید پڑھیں:  بلند فشارخون کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے