ملک میں فی تولہ سونا

ملک میں فی تولہ سونا 3لاکھ 63ہزار 700روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 3لاکھ 63ہزار 700روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 59 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اور اضافے کے بعد سونے کی قیمت 3 ہزار 395 ڈالر پر پہنچ گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  ہیلتھ افسران سے اضافی چارج کی واپسی کا فیصلہ راہداریوں میں گم، افسران برقرار