قاضی انور کا معظم بٹ کے خلاف

پشاور : قاضی انور کا معظم بٹ کے خلاف 500ملین روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل لائرز فوم کے صوبائی صدر قاضی انور نے سینئئر وکیل معظم بٹ کے خلاف 500ملین روپے ہرجانے کادعویٰ دائر کردیا ۔
پشاور کی ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں داخل مقدمے میں قاضی انور نے موقف اختیار کیا ہے کہ معظم بٹ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے، جن سے ان کی ساکھ، پیشہ ورانہ ساکھ اور سماجی عزت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
قاضی انورنے کہا ہے کہ الزامات سے پیشہ ورانہ اور سماجی حیثیت متاثر ہوئی،ازالہ 500 ملین ہرجانے کی صورت میں کیا جائے۔
درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ معظم بٹ نے قاضی انور پر ایڈووکیٹ جنرل آفس سے مبینہ بھتہ وصولی، صوبائی حکومت سے مالی فوائد حاصل کرنے اور حکومتی معاملات میں مداخلت جیسے سنگین الزامات لگائے۔
قاضی انور نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان الزامات کے نتیجے میں ہونے والے ذہنی، سماجی اور پیشہ ورانہ نقصان کے ازالے کے طور پر انہیں 500 ملین روپے ہرجانہ دلایا جائے۔
عدالت نے مقدمہ موصول کر لیا ہے، اور جلد ہی کیس کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ارمڑ میں ہولناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 6افراد قتل