ملزمان سی ٹی ڈی کے حوالے

پشاور:فورسز پرحملوں کی منصوبہ سازی کےالزام میں گرفتارملزمان سی ٹی ڈی کےحوالے

ویب ڈیسک: پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سکیورٹی فورسز اور دیگر تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ سازی کے الزام میں گرفتار ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
سی ٹی ڈی پشاور کے تفتیشی آفسر کے مطابق ملزم کمانڈر محمد وزیر عرف زبیر مقدمے میں براہ راست نامزد ہے، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ملزم ساتھیوں سے ملکر پشاور لاہوری گیٹ میں سکیورٹی فورسز اور دیگر تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنا افسوسناک ہے، فرانس