ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا 31واں اجلاس 24اپریل کو ہوگا جس کے لئے 13نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدات کریں گے ،خیبرپختونخوا چیریٹی ایکٹ 2019 ترمیم کے مسودے کی منظوری ایجنڈے میں شامل، مغربی پاکستان لینڈ ریونیو رولز 1967 کے تحت رولز کی تیاری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں صوبائی محتسب کی سفارشات کے خلاف نمائندگی پر غور ہوگا، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ممبران کی نامزدگی کی منظوری بھی لی جائے گی۔
محکمہ صنعت کے ڈھائی کروڑ روپے کے باقی فنڈز، زرعی تحقیقاتی اصلاحات بل 2025 کی منظوری کابینہ اجلاس میں کی جائے گی، ایجنڈے میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن اپیلٹ ٹریبونل رولز 2020 میں ترمیم کی منظوری بھی شامل ہے۔
بی آر ٹی کے لئے اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، ڈبلیو ایس ایس سی ہری پور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ممبران کی منظوری بھی لی جائے گی۔
