ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے معذرت خواہانہ رویے پر ان کو سخت پیغام بھجوا دیا ۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج وکلاء کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس سابق وزیراعظم نے شیر افضل مروت کے بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کو دو ٹوک جواب دینے کی ہدایت کردی ۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی میں پلانٹ کیا گیا تھا، عمران خان نے شیر افضل مروت کی جانب سے وکلا کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر شدید برہم ہوئے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیر کردی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ہر بار رابطہ پر اعتراض کرنا مناسب نہیں کیونکہ ہم ملک اور عوام کے مفاد میں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔
