مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ ،27سیاح ہلاک

ویب ڈیسک: مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 27سیاح ہلاک ہو گئے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے ، جس میں 27افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ناقص انتظامات کی وجہ سے موقع پر ہلاک سیاحوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ سالوں میں ہونے والا بہت بڑا حملہ ہے جس میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبل ازیں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  صرف وفاق ہی نہیں صوبوں پر بھی آئی ایم ایف کا دباو ہے، مشیر خزانہ مزمل اسلم