وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر اپنے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ترک دارالحکومت انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترک وزیر دفاع یشار گیو لر، ڈپٹی گورنر انقرہ ظفر اورحان و دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیے میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویوکی وارننگ جاری