ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹرن

ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹرن ، چین کے ساتھ معاہدے کا عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔
اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جا رہے ہیں ، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، ہم تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ چین پر 145 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں دہشتگردی کیلئےبھارت اور بی ایل اےکا گٹھ جوڑبےنقاب