60منٹس کے پروڈیوسر مستعفی

امریکا میں بھی آزادی اظہار رائے پر دباؤ،60منٹس کے پروڈیوسر مستعفی

ویب ڈیسک: ترقی پذیر ممالک کی طرح امریکا میں بھی آزادی اظہار رائے پردبائو بڑھنے لگا جس کے نتیجے میں 60منٹس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بل اوونزمستعفی ہو گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق امریکہ میں میڈیا آزادی، کارپوریٹ مفادات، اور سیاسی دباؤ کے درمیان ٹکراو نمایاں ہو رہاہے اور اس کی تازہ ترین مثال 60منٹس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بل اوونز ہیں جنہوں نے اپنی ادارتی آزادی کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پروڈیوسر بل اوونز کا کہنا تھا کہ اب وہ آزادانہ ایڈیٹوریل فیصلے نہیں لے سکتے، جیسا کہ وہ ہمیشہ لیتے رہے ہیں۔
پروگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ اور پیراماونٹ (CBS نیوز کی مالک کمپنی) دونوں کی جانب سے دباو بڑھتا جا رہا تھا۔
ٹرمپ نے CBS پر 10 ارب ڈالر کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے جس کو قانونی ماہرین نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہ پیماوں کیلئے تمام چوٹیوں کی فیس 2سال کیلئے ختم