ویب ڈیسک: حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام میں بھارتی دہشت گردی کا مقصد کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنا ہے ۔
اپنے بیان میں حریت رہنماء مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام میں بھارت کے جھوٹے فلیگ آپریشن میں معصوم سیاحوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔
مشعال ملک نے کہا کہ 2000 میں کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی ریاست کی طرف سے سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔
