مردان میں پولیس مقابلہ

مردان میں پولیس مقابلہ ، ڈکیت گروہ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک: مردان میں پولیس مقابلے کے بعدڈکیت گروہ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا ۔
اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالسلام خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت غفور ولد قدرمن سکنہ ڈگر ایلیئی، ضلع بونیر حال چکڑو پل مردان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ڈکیت کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا جس کے بعد اسے زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
گرفتار ملزم دن دیہاڑے گھروں میں گھس کر ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث اور متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
ملزم کے دیگر شریکِ واردات ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں، اور جلد ہی انہیں بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کوہستان کرپشن سکینڈل:سی این ڈبلیوہیڈکلرک کےگھرسےکروڑوں روپےاورسونابرآمد