ویب ڈیسک: خیبر باڑہ میں اراضی کے تنازعے پرفائرنگ کے تبادلے میں تین راہگیر زخمی ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ شلوبر قمبر آباد میں پیش آیا جہاں اراضی کے تنازعے پردو فریقین کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں تین راہگیر زخمی ہو گئے جن ہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
زخمیوں میں عباس ولد صاحب زادہ، سلمان ولد آدم خان، اور راکیم خان ولد نور رحمان شامل ہیں۔
