موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جوکہ 36ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا، کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر کا 25 اور دیر لوئر تیمرگرہ کا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  گلیشیئر کٹائی: ڈی جی ای پی اے اور ڈپٹی کمشنر دیر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری