مستونگ لیویز اہلکاروں پر فائرنگ

مستونگ: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ، 2شہید

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک واقعہ ضلع مستونگ کے علاقے یوسی موبی میں پیش آیا، جہاں لیویز کے اہلکار بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیربالا، نرہنڈ خوڑ کے مقام پر گاڑیاں ٹکرا گئیں، 5 افراد زخمی