دوسرا پولیو کیس

خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس ،بچے میں وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس سامنے آگیا ، قومی ادارہ صحت نے تصدیق کردی ۔
محکمہ صحت پشاور کے مطابق ضلع تور غر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجاکوٹ میں 11سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
محکمہ صحت پشاور نے بتایا کہ صوبے کا رواں سال کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
سندھ سے 4،خیبرپختونخوا سے 2جبکہ پنجاب سے ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اپر کرم میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق