حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری

حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے وفاقی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی اراکین میں وزیر توانائی، وزیر موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے۔
کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی، وفاقی اداروں کیلئے معیاری جانچ اور فیڈبیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  بھارتی جھوٹ بے نقاب، پاکستان نے ناقابل تردید شواہد کیساتھ ڈوزیئر جاری کر دیا