ویب ڈیسک: رستم میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 65سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ رستم کے علاقہ مچھی میں پیش آیا جہاں 65سالہ نثار خان کھیت میں گھاس کاٹنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ۔
