ویب ڈیسک: مردان میں کمرے کی چھت گرنے سے باپ اپنے 2بیٹوں سمیت زخمی ہو گیا ۔
ریسکیوذرائع کے مطابق واقعہ مردان کے علاقہ نہر چوک نیو اسلام آباد میں پیش آیا جہاں کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں باپ اپنے 2بیٹوں سمیت زخمی ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایم ایم سی منتقل کردیا ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کمرے پر کام کے دوران حادثہ پیش آیا۔
زخمیوں میں 67سالہ زرشاد، 33سالہ عبدالحق اور 27سالہ نجیب شامل ہیں۔
