مردان میں 3خواتین قتل

مردان میں دو مختلف واقعات کے دوران 3خواتین قتل

ویب ڈیسک: مردان میں 2مختلف واقعات کے دوران3 خواتین کو قتل کردیاگیا ۔
اطلاعات کے مطابق پہلا واقعہ مردان جرندو پل کے قریب پیش آیا جہاں ملزم طاہر نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنی ماں اور ان کی جواں سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم طاہر نے گھر میں حصہ مانگنے پر فائرنگ کردی جس کے خلاف والد محمد گل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
دوسرے واقعہ ہاتھیان میں پیش آیا جہاں ملزم مہربان شاہ نے گھر کے اندر زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا ۔
پولیس تھانہ لوند خوڑ نے بیٹی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

مزید پڑھیں:  بھارتی حیدر آباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ