862 markets 9 industries

مُلک کے مختلف حصوں میں ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے کاروائیاں جاری

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق مُلک کے مختلف حصوں میں ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کاروائیاں جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مُلک بھر میں مجموعی طور پر ایس او پیز کی 7472 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، 709 مارکیٹوں، 2 انڈسٹریز، 1516 گاڑیوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کی گئی،

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے احکامات نظر انداز، ٹانک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

آزاد کشمیر میں 832 خلاف ورزیاں 263 گاڑیاں اور 57 دکانیں سیل جرمانے عائد،گلگت بلتستان میں 193 خلاف ورزیاں, 32 گاڑیاں, 60 دکانیں سیل جرمانے عائد،خیبر پختونخواہ میں 4019 خلاف ورزیاں, 102 گاڑیاں اور 212 دکانیں سیل جرمانے عائد،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان

پنجاب میں 1823 خلاف ورزیاں,  942 گاڑیاں اور 293 دکانیں سیل جرمانے عائد،بلوچستان میں 892 خلاف ورزیاں,81 دکانیں ، 177 گاڑیاں سیل جرمانے عائد،اسلام آباد میں 13 خلاف ورزیاں,6 دکانیں ، 2 کارخانے سیل جرمانے عائدکر دیئے گئے۔