لیموں وزن کم کرنے میں مددگار

قدرتی فوائد اور وٹامن سی سے مالال لیموں وزن کم کرنے میں مددگار

ویب ڈیسک: آج کل موٹاپا ایک وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے، لوگ موٹاپے سے پریشان دن رات ورزش کرنے میں لگے رہتے ہیں، لیکن اس کے دیگر ذرائع بھی ہیں، جی ہاں قدرتی فوائد اور وٹامن سی سے مالال لیموں وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے لیموں کو ایک قیمتی پھل قرار دیتے ہوئے اس کے بہت سے فوائد بیان کئے ہیں، ماہرین کے مطابق لیموں وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہے، جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
لیموں ہاضمے میں بہتری لاتا ہے اور معدے کی صحت کے لیے مفید بتایا گیا ہے، جبکہ سب سے بڑا فائدہ یہ بتایا گیا ہے کہ قدرتی فوائد اور وٹامن سی سے مالال لیموں وزن کم کرنے میں مددگار ہے، لیموں پانی پینے سے بھوک کم ہوتی ہے اور میٹابولزم بڑھتا ہے، جو وزن کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
جلد کی بہتریوں سے بچاو میں بھی لیموں کا کردار واضح ہے، لیموں کا استعمال جلد کی صفائی اور چمک کے لیے فائدہ مند ہے، یہ مہاسوں اور داغوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، اور اس کے متواتر استعمال سے چہر چمک اٹھتا ہے۔
لیموں دل کی صحت کیلئے بھِ اکثیر ہے، لیموں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جبکہ لیموں کا استعمال جسم کی تیزابیت کو بھی کم کرتا ہے، دوسری جانب لیموں کے رس میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں، جو انفیکشن سے بچنے میں مدد کرتی ہیں۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ لیموں کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ پانی میں ملا کر پینا، سلاد میں شامل کرنا یا دیگر کھانوں میں استعمال کرنا، جو جسمانی فوائد کے ساتھ ساتھ ذائقہ بھی پیدا کرتا ہے۔
لیموں کے دیگر طبی فوائد بھی بیان کی گئی ہیں، لیموں میں موجود فلیونوئیڈز دل کی صحت کے لیے مفید ہیں اور یہ برا کولیسٹرول کی سطح کو کم کر سکتے ہیں۔ مطالعے سے یہ بھی ظاہر ہے کہ لیموں کی اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات، خاص طور پر لیمونین، کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہیں۔
لیموں کا استعمال زکام اور انفلوئنزا کے علامات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ لیموں کا رس گردے کی پتھریوں کو بننے سے روکنے میں بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
ایکسرسائر کرنے والوں کیلئے ماہرین نے بتایا ہے کہ لیموں اکثیر ہے، لیموں کا پانی پینے سے جسم کو توانائی ملتی ہے، اور یہ تھکاوٹ کو کم کرتا ہے، جبکہ یہ خون کی صفائی میں مدد دیتا ہے، اور جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں معاون ہے۔ماہرین نے بتایا ہے کہ لیموں کا استعمال بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے، خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ انتہائی فائدہ مند ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف میں 115فیصد کمی پر اتفاق