وادی ناران کو 6 ماہ

وادی ناران کو 6 ماہ کی بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں وادی ناران کو 6 ماہ کی بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا، ہوٹل ایسوسی ایشن کی طرف سے افتتاح کے موقع پر باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور اس موقع پر گائے بھی زبح کی گئی۔
وادی ناران کو 6 ماہ کی بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ، اور اس کے ساتھ ہی سیاحوں کی بہت بڑی تعداد نے وادی کا رخ کر لیا۔ وادی ناران کے پہاڑوں پر برف کی سفید چوٹی نے وادی کی خوبصورتی میں اضافہ کیا۔
ہوٹل ایسوسی ایشن کے مطابق سیاحوں کو ناران میں ہرقسم کی سہولیات فراہم ہیں، تین چار روز تک جھیل سیف الملوک روڈ کو بھی سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا، تاہم اس موقع پر بتایا گیا کہ سیاحوں کی سیکورٹی کے لیے بھاری نفری تعنیات ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری،گرمی کا زور ٹوٹ گیا