افغانستان سے متعلق پالیسی پر نظرثانی

افغانستان سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی جائے، پختونخوا اسمبلی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں سپیکر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاق سے مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی جائے، اجلاس میں افغانستان سے متعلق پالیسی اور دہشت گردی کے خلاف قرار داد بھی منظور کر لی گئی۔
صوبائی اسمبلی اجلاس میں اس حوالے سے قرارداد پی ٹی آئی کے ایم پی اے شرافت علی سمیت دیگر اراکین نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔
قرارداد کے متن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عوام کی جان و مال کو مسلسل خطرے میں ڈالا جارہا ہے، افغانستان کے معاملات پر ہماری پالیسی مکمل ناکام ہوچکی ، اور دونوں ممالک میں فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ اس لئے یہ اسمبلی وفاق سے مطالبہ کرتی ہے کہ افغانستان سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی جائے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے رائے شماری کے بعد ایوان نے قرارداد منظور کرلی، قرارداد میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاق سے مطالبہ کرتی ہے کہ افغان مہاجرین کی انخلاء میں توسیع دی جائے۔

مزید پڑھیں:  صدر ٹرمپ پاک بھارت براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں، امریکہ