ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن بینچوں کی طرف سے اسرائیل کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے عبدالکریم اور اپوزیشن کے عدنان وزیر کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے، اور اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی مصنوعات اور کمپنیوں کا بائیکاٹ، جبکہ اقوام متحدہ سے سفارش کی جائے کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم جلد از جلد بند کئے جائیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں سپیکر کی جانب سے رائے شماری کے بعد قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
