ویب ڈیسک: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ضلو سوات میں نیوز کانفرنس کے دوران واضح کر دیا کہ امن سبوتاژ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے چند اضلاع میں امن وامان کا مسئلہ سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اس دوران اب تک کئی ایک دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرچکے ہیں، امن سبوتاژ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پولیس کو دہشت گردی کے خلاف مزید مستحکم بنا رہے ہیں، کسی کو سوات اور صوبے میں قانون شکنی کی اجازت نہیں دیں گے، پولیس کے ویلفیئر کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
