خیبر پختونخوا ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ بل

خیبر پختونخوا ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ بل 2025 اسمبلی اجلاس میں پیش

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں خیبرپختونخوا ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ بل 2025 پیش کر دیا گیا۔ بل معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم نے پیش کیا، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں موجودہ ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ نیشنل ٹریننگ آرڈیننس 1980 کے تحت قائم تھا۔
خیبر پختونخوا ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ٹریڈ ٹیسٹنگ، ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے مضامین کو صوبائی بنایا گیا تھا، جبکہ آرڈیننس منسوخی کے بعد صوبے میں ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ اور مختلف ٹریڈز کی سرگرمیوں میں قانونی خلاءپیدا ہوا تھا۔
صوبائی اسمبلی میں پیش کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے قائم ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کو دوبارہ تشکیل دیاجانا مقصود تھا۔

مزید پڑھیں:  یومِ تشکر: کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کی جانب سے سائیکل ریس کا انعقاد