ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3لاکھ 52 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔ صرافہ مارکیٹوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سونے کی قیمت میں 11 ہزار 7 سو کی کمی آئی ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونا فی تولہ 3لاکھ 52 ہزار روپے کی سطح پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 31 روپے کمی سے 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے ریکارڈ ہوئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 116 ڈالر کی بڑی کمی سے 3338 ڈالر پر آ گئی ہے، جس سے کاروباری حضرات بھی خوشی کے ساتھ ساتھ پریشانی کا شکار ہو گئے، کہ اس اوپر نیچے آتی جاتی سونے کی قیمت کو کیسے استحکام دیا جائے۔
یاد رہے گزشتہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
