ویب ڈیسک: سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کونسل اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، جس میں اعلیٰ حکام سمیت عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی۔
خواجہ آصف کے مطابق قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، جس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ادھر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے اٹھائے جانے والے جارحانہ اقدامات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے اس کا بعد بھر پور جواب دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے.
یاد رہے بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو بہانہ بنا کر پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد ان کی جانب سے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
