پہلگام فالس فلیگ آپریشن را کی

پہلگام فالس فلیگ آپریشن را کی سازش ہے، گر پتونت سنگھ پنوں

ویب ڈیسک: سکھ فار جسٹس کے رہنما گر پتونت سنگھ پنوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن را کی سازش ہے، اس آپریش کے بعد کی صورتحال صرف کشمیریوں میں‌خوف پیدا کرنا ہے.
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں‌ پہلگام فالس فلیگ آپریشن را کی سازش قرار دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن ہے، یہ حملہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے اور عوام میں‌خوف پیدا کرنے کیلئے کیا گیا۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما نے اس صورتحال کے بعد اقوام متحدہ سے کشمیر کی آزادی کے لئے ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی ایچ ای سی کے قیام کا فیصلہ کر لیا