ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے جہاں بھارتی چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے، وہیں کشمیری صحافی اور بھارتی خاتون نے مودی سرکار کی بینڈ بجا دی۔
کشمیری صحافی نے بھارتی سیکیورٹی نظام پر بڑا سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں حملہ آور سخت نگرانی کے باوجود کیسے پہنچے؟ 7 سے 12 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں علاقے میں، پھر بھی سیکیورٹی ناکام کیوں؟
انہوں نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام شہری کو دس بار چیک کیا جاتا ہے، مگر حملہ آور بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچ گئے؟ سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی؟ جو عام صورتحال میں ناممکن معلوم ہوتی ہے۔
کشمیری صحافی نے مزید کہا کہ کیا بھارتی فوج صرف عام کشمیریوں کی تلاشی کے لیے ہے؟ حملہ آور کہاں سے آئے؟ انہوں نے درجنوں چیک پوسٹس کیسے عبور کیں؟ ”کیا یہ حملہ اندرونی سہولت کاری کے بغیر ممکن تھا؟
پہلگام واقعے پر انہوں نے پے در پے سوالات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اتنی بھاری نفری کے باوجود سیکیورٹی میں اتنا بڑا خلا کیوں؟ بھارتی فوج کی کارکردگی اور نیت، دونوں پر کشمیری عوام کے ان سوالات نے بھارت کی ممکنہ سازش اور فالس فلیگ آپریشن کا پردہ فاش کر دیا۔ ادھر بھارتی خاتون نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کی بینڈ بجا دی ، ان کی جانب سے بھی سنجیدہ سوالات کئَے گئے۔
