Umar Ayub 610x360 1

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں اور روپے کی گراوٹ کیوجہ سے کیا – وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب

وزیرپٹرولیم عمرایوب خان نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ ماہ کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے نتیجے میں کیاگیاہے۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ گزشتہ ماہ تیل کی عالمی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باعث پاکستانی روپے کی قدر دوسے تین روپے تک کم ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

انہوں نے کہاکہ مطلوبہ اعدادوشمارجمع کرنے کے بعد پٹرول کی قیمت میں فی لٹراضافہ اکتیس روپے اٹھاون پیسے بنتاتھاتاہم حکومت نے یہ اضافہ صرف پچیس روپے اٹھاون پیسے کیا .اسی طرح ڈیزل کی فی لٹرقیمت میں اضافہ چوبیس روپے اکتیس پیسے بنتاتھا تاہم اس کی قیمت میں اکیس روپے اکتیس پیسے فی لٹراضافہ کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کےمابین باہمی سیکیورٹی تعاون سمیت 8معاہدوں پر دستخط

عمرایوب نے کہاکہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں اب بھی برصغیرمیں بڑے فرق کے ساتھ کم ترین سطح پرہیں،عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے اور روپے کی قدر گرنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائی.