ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز مزید بند

ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز مزید بند کرنےکافیصلہ،مستحکم سٹورز کی نجکاری کاعندیہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ماہ ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز مزید بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 2237 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا، جس میں یوٹیلٹی سٹورز حکام نے بتایا کہ رواں ماہ ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز مزید بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب تک 2237 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے مطابق مالی لحاظ سے مستحکم سٹورز کی نجکاری کی جائے گی، لیکن تاحال 22 سو سے زائد ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے، جی ایم یوٹیلیٹی سٹور نے قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مالیاتی لحاظ سے کمزور1ہزاریوٹیلیٹی سٹورز کو مزید بند کرنا ہے، گزشتہ مالی سال 38 ارب روپے سے سبسڈی ملی تھی۔
حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے مختص 60 ارب کی سبسڈی نہیں ملی، مشیر نجکاری کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں 23 اداروں نے 55 سو ارب کا نقصان کیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کوسہولت دی توہمارےخلاف کیس بنےگا، ایف بی آرکے پاس جوپیسہ آتا ہے وہ صوبوں کو جاتا ہے، کمیٹی کی سفارشات وزیر خزانہ کے سامنے رکھیں گے، یوٹیلیٹی سٹورزکا اصل فورم اے ڈی آر سی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہیلتھ افسران سے اضافی چارج کی واپسی کا فیصلہ راہداریوں میں گم، افسران برقرار