تیمورجھگڑا کیخلاف کارروائی کی سفارش

ٔپی ٹی آئی احتساب کمیٹی کی تیمورجھگڑا کیخلاف کارروائی کی سفارش

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی احتساب کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمورجھگڑا کیخلاف کارروائی کی سفارش کیلئے پارٹی قائدین کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ کمیٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ تیمور جھگڑا نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے جس پر ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی تین رکنی احتساب کمیٹی نے تیمور سلیم جھگڑا کو سوالنامہ ارسال کیا تھا جس پر تیمور جھگڑا نے کمیٹی کو جواب جمع کرانے کے چند روز بعد اسے سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے تینوں ممبران قاضی انور، مصدق عباسی اور شاہ فرمان کو سوشل میڈیا پر جواب جاری کرنا انتہائی ناگوار گزرا ہے۔ جس پر تینوں ممبران نے متفقہ طور پر تیمور جھگڑا کیخلاف کارروائی کیلئے سفارش پارٹی قیادت کو کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں ممبران نے ایک خط پارٹی چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کو ارسال کیا ہے جس میں اپنے خدشات پیش کرتے ہوئے تیمور جھگڑا کیخلاف پارٹی پالیسی کے مطابق کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ تیمور جھگڑا پر پارٹی کی خفیہ دستاویز میڈیا پر جاری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی احتساب کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمورجھگڑا کیخلاف کارروائی کی سفارش کیلئے پارٹی قائدین کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جوہری مذاکرات کے دوران امریکہ نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں