ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو اس کے ہراقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں سفارشات تیار کر لی ہیں، قومی سلامتی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کی ذمے داری جس تنظیم نے اپنے سر لی ہے، اس سے تو ہمارا کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے، لیکن یہ جو کچھ ہو رہا ہے، بھارت کو اس کے ہراقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گ۔ا
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت سے ہمارے پہلے ہی مسائل چل رہے ہیں اور عالمی بینک بھی اس سلسلے میں بات چیت میں شریک ہے۔
