غزہ کے ہسپتالوں اور سکولوں

غزہ کے ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری، مزید 39 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کے ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، ٹنوں بارود برسا دیا گیا، جس سے مزید 39 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہِیں۔
اسرائیلی افواج کی بربریت کے باعث غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید اور 105 زخمی ہوگئے۔ اس دوران ہسپتالوں اور سکولوں کو نشانہ بنایا گیا، ان تازہ ترین حملوں کے دوران 10 فلسطینی شہید ہوگئے، جنوبی غزہ میں المواسی پناہ گاہوں پر بھی اسرائیلی ڈرون حملے کئے گئے، اس دوران متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
صیہونیوں کی جانب سے حالیہ بربریت واقعات کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید جبکہ دینکڑوں زخمی ہوئے ہیں، حالیہ شہدا کے ساتھ مجموعی تعداد 51 ہزار 300 ہوگئی، جبکہ 1 لاکھ 17 ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے۔ غزہ سول ڈیفنس کے مطابق بمباری کے باعث ملبے تلے دبے مزید متعدد فلسطینیوں تک پہنچنا ناممکن ہے، اسرائیل نے غزہ سٹی کو خطرناک علاقہ قرار دیا ہوا ہے، غزہ میں شدید غذائی قلت پیدا ہوگئی،3 لاکھ 45 ہزار فلسطینی کئی روز سے بھوک اور پیاس سے نڈھال ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  بھارت اسرائیل ہےناپاکستان فلسطین، بھارت نے حملہ کیا تو ردعمل وحشیانہ ہوگا