113110146 capture2

گلاسکو میں چاقو کے وار سے چھ افراد کو زخمی کرنے والا شخص پولیس کی گولی سے ہلاک

ویب ڈیسک: اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں چاقو بردار مسلح شخص نے چھ افراد کو زخمی کر دیا، جس کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اسے گولی سے مارا دیا, زخمی ہونے والوں میں پولیس اہل کار بھی شامل ہے، جس نے حملہ آور کو قابو کیا،

اسکائی نیوز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعہ کے بعد شہر کے مرکزی حصے کے ایک ہوٹل میں خون سے لت پت کئی افراد کو دیکھا گیا، جنہیں ایمرجنسی سروس کے اہل کار ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہے تھے، اس نے بتایا کہ حملے کے چند منٹ کے اندر ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی،

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کل لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں صرف حملہ آور ہلاک ہوا ہے، جب کہ اس سے قبل کی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ چاقو کے حملے میں دو لوگ بھی مارے گئے ہیں،سکاٹ لینڈ پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کو پولیس نے گولی مار دی تھی اور وہ مرچکا ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کے سلسلے میں انہیں مزید کسی شخص کی تلاش نہیں ہے اور انہیں یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگتا،

پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تمام چھ افراد مرد ہیں اور ان کی حالت بہتر ہے، صرف ایک پولیس اہل کار کو گہرا زخم آیا ہے تاہم اس کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے،

مزید پڑھیں:  چاول کی کھیپ میں کیڑے کی نشاندہی، روس کا پاکستان کو انتباہ جاری

جان نامی شخص نے میڈیا کو بتایا کہ میں ہوٹل میں اپنے کمرے میں تھا کہ اچانک نیچے سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں میں خوف زدہ ہو کر نیچے کی طرف بھاگا، جب نیچے پہنچ کر میں نے لفٹ کا دروازہ کھولا تو ہر طرف خون بکھرا ہوا تھا،

واضح رہے کہ ریڈیسن کا میں واقع یہ پارک ان ہوٹل کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملک میں پناہ کی اجازت سے متعلق درخواست دینے والوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے متعلق حکام نے پہلے ہی اپنے خدشات کا اظہار کر دیا تھا۔