اسرائیل کیخلاف یورپ و امریکہ

اسرائیل کیخلاف یورپ و امریکہ میں لوگ نکل آئے ،مسلم ممالک خاموش ہیں،نعیم الرحمان

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پشاورمیں آلاتاجرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جان چکی ہے کہ اسرائیل دہشت گرد ہے، اس لئے اسرائیل کیخلاف یورپ و امریکہ میں لوگ کھڑے ہوگئے، لیکن مسلم ممالک پر جمود طاری ہے، اسلامی ممالک کے سربراہان کردار ادا نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے زائدعرصہ ہوگیا ہے، اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جارہی ہے،اسرائیل فاسفورس بم گرا رہا ہے تاکہ مسلمانوں کا خاتمہ ہو جائے، عالمی عدالت نے اسرائیلی جرائم پر اس کیلئے سزا مقرر کی ہے لیکن امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، جس نے اسرائیل کو مسلمانوں کا قتل عام کرنے کا لائسنس دے رکھا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آج اسرائیل کیخلاف یورپ و امریکہ میں لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں لیکن 57 اسلامی ممالک کے حکمران اپنا کردار ادا نہیں کر رہے، فلسطینی عوام کو تقسیم نہیں کرنا چاہے، دنیا جان چکی ہے کہ اسرائیل دہشت گرد ہے۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ کچھ ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، قبلہ اول پر یہودیوں نے قبضہ کر رکھا ہے، یہودیوں کے عقیدے کا مسئلہ ہے، اس لئے وہ فلسطین میں ظلم وجبرکر رہے ہیں، لیکن اسرائیل کیخلاف یورپ اور امریکہ میں لوگ کھڑے ہوگئے، بس شرم کا مقام ہے کہ مسلم ممالک خاموش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس سے مقابلے کے قابل نہیں، اس لئے وہ اب ہوائی حملے کر رہا ہے، اتنی جنگ کے باوجود حماس کی 70 فیصد طاقت اب بھی محفوظ ہے، جس سے اسرائیل خوفزدہ ہے، اور اسی لئے وہ امریکہ کا دامن تھامے کھڑا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب پر دباو تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے، اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ کرنا ہم سب پر فرض ہے، تاجروں سے گزارش ہے کہ اس صورتحال میں وہ اپنے ملکی اشیاء کی قیمتیں کم کریں، اور اپنی مصنوعات کی تیاری پر سرمایہ کاری کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اسرائیل کو پہلے ہی سے سپورٹ کر رہا ہے، بھارتی افواج بھی مسلمانوں کے قتل عام میں شامل ہے، جب سے مودی آیا ہے انہوں نے حد کردی ہے، بھارت میں شہریوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، اقلیتی برادری سے ہندوستان میں آزادی چھینی جا رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیری عوام کوطاقت کےذریعےکچلا ڈالاجارہا ہے، کشمیرمیں حلقہ بندیاں غلط کی گئی لیکن ان کاکام نہیں بن رہا ہے، جھوٹا آپریشن کر کے پروپیکینڈا کیا جارہا ہے، اس واقع سے واضع ہوتا ہے کہ اس میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں اورپاکستان کے خلاف سازش کےلئےڈرامہ رچایا جا رہا ہے، سندھ طاس معاہدے کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ منصوبہ تب ختم ہوگا جب دونوں ممالک رضامند ہونگے، پاکستان کوفوری عالمی عدالت سے رجوع کرنےکی ضرورت ہے، ہمارے ہزاروں اختلافات ہونگےلیکن پاکستان کی خاطر ہم سب ایک ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کے مطابق جب بھی پاکستان کی بقاء کی بات آتی ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ کردارادا کیا، فوج نہیں عوام جنگ لڑاکرتی ہے، پاکستان سے اختلاف نہیں ہونے چاہئیں، حکومت تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا کراس کاجواب دے، ہماری بزدلی کی وجہ سے کشمیرکا یہ حال ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 26 تاریخ کی ہڑتال اسرائیل، امریکہ اوراب ہندوستان کیخلاف ہوگی، یہ تینوں ممالک دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں، ملک بھر میں تاریخی ہڑتال کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جلاو گھیراو مقدمات: علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع