ویب ڈیسک: ثانوی و اعلی تعلیمی بورڈ بنوں کے زیراہتمام نہم و دہم امتحانات جاری ہیں، تاہم اس دوران بورڈ انتظامیہ کی جانب سے شمالی وزیرستان میں نہم و دہم امتحانات 12 جون میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں نہم و دہم امتحانات 12 جون سے شروع ہوں گے، بنوں بورڈ انتظامیہ نے شمالی وزیرستان میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر امتحانات ملتوی کئے تھے۔ نوٹفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امتحانات کیلئے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔
