ٹرمپ نے ایک بار پھر چین

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کیلئے ٹیرف طے کرنے کا عندیہ دیدیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کیلئے ٹیرف طے کرنے کا عندیہ دیدیا، ان کا کہنا تھا کہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کریں گے، اب یہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آ سکتے ہیں، اس حوالے سے اگلے دو سے تین ہفتے اہم ہیں۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پرہوگا، امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کیلئے ٹیرف طے کرنے کا عندیہ دیدیا اور کہا کہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں چین کےلیے ٹیرف طے کریں گے۔
امریکی صدر کے مطابق چین کےساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑےگا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے کہاکہ میراخیال ہے یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نےڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخواحکومت کادہشتگردوں اورسہولت کاروں کیخلاف بڑے پیمانے پرکارروائی کافیصلہ