ٹرمپ آئندہ ماہ سے مشرق وسطیٰ

امریکی صدر ٹرمپ آئندہ ماہ سے مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے، کیرولائن لیویٹ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ٹرمپ آئندہ ماہ سے مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے، اس دوران کئی اہم معاملات کے حوالے سے اقدامات اٹَھائے جائیں گے۔
دورہ کے دوران صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے تین اہم شراکت دار ممالک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ کے دوران اہم معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولائن لیویٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ کا اعلان کیا، اس موقع پر ترجمان نے کتھولک مسیحی رہنما پاپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور امریکی امریکی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان بھی کیا۔
بعدازاں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے بارے میں بتایا، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ 13 مئی سے مشرق وسطیٰ کے دورے کا آغاز کریں گے جبکہ دورے کا اختتام 16 مئی کو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امن، تجارت اور سکیورٹی کے امور پر بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا وفاق سے 67ارب 71 کروڑ پن روپے واجبات ادائیگی کامطالبہ