ویب ڈیسک: امریکی دباو اور زبردستی کے حوالے سے چین کا کہنا ہے کہ ٹیرف معاہدے کیلئے امریکی پریشر کا کوئی اثر نہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تجارتی معاہدے سے متعلق امریکی پیغامات پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین پر ٹیرف معاہدے کیلئے امریکی پریشر کا کوئی اثر نہیں، امریکا اگر معاملات کا بات چیت کے ذریعے حل چاہتا ہے تو دانش مندی کا مظاہرہ کرے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے چین سے مذاکرات برابری اور باہمی اعتماد سے آگے بڑھ سکتے ہیں، تاہم چین پر کوءی امریکی پریشر نہیں۔
