واہگہ بارڈر پاکستان کی جانب

واہگہ بارڈر پاکستان کی جانب سے کھلا ہے، شہریوں کی واپسی جاری

ویب ڈیسک: بھارتی جارحیت کے بعد ان کی طرف سے بارڈر بند کر دی گئی ہے جبکہ واہگہ بارڈر پاکستان کی جانب سے کھلا ہے، اور بھارت سے شہریوں کی واپسی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے اور بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام ویزا کے حامل پاکستانیوں کو یکم مئی تک بھارت چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے، اسی طرح سارک ویزا کے حامل پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی اور ان کی آج واپسی کا امکان ہے۔
تازہ صورت حال کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور سکیورٹی حکام متحرک ہیں دوسری جانب پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کی واپسی کا بھی امکان ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد وہاں موجود پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں نے اٹاری واہگہ سرحد پر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائی کورٹ: اسد قیصر کی 12 جون تک راہداری ضمانت منظور