ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد کے تھانہ حویلیاں کی حدود حویلیاں انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی ، جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے حادثہ میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گی ، پولیس نے تبایا کہ مسافر بس مانسہرہ سے غازی جارہی تھی، اور بس میں 32 سے زائد افراد سوار تھے۔
